دو آئل ٹینکر ایک لاکھ میٹرک ٹن پٹرول لے کر کراچی پہنچیں گے

دو آئل ٹینکر ایک لاکھ میٹرک ٹن پٹرول لے کر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) پی ایس او کے دو آئل ٹینکر ایک لاکھ میٹرک ٹن پٹرول لے کرچار روز میں کراچی پہنچیں گے ۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق 1 لاکھ میٹرک ٹن پٹرول لیکر پہلا ٹینکر (آج) پیر کو اور دوسرا 29 جنوری کو کراچی پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق (آج) پیر سے پی ایس او کی یومیہ پٹرول کی سپلائی 7ہزار ملین ٹن سے بڑھ کر 8500ٹن ہو جائے گی۔ وزارت نے پٹرول کے بحران کے خاتمے کےلئے تمام آئل کمپنیوں کو اپنے سابقہ آرڈرز کے ساتھ دس فیصد اضافی پٹرول درآمد کرنے اور انہیں ملک کے تمام حصول میں پٹرول کی یکساں سپلائی کی ہدایت کی تھی ، دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف کی ملک بھر بالخصوص پنجاب میں پٹرول کی سپلائی کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے پی ایس او کو ہدایت پر اتوار کو چھٹی کے باوجود پی ایس او کے تمام آئل ڈپو کھلے رہے اور ان سے ملک بھر میں پٹرول کی ترسیل جاری رہی ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...