ایران نے 27پاکستانی باشندوں کو لیویز فورس کے حوالے کردیا

ایران نے 27پاکستانی باشندوں کو لیویز فورس کے حوالے کردیا

چاغی (آئی این پی ) ایران نے 27پاکستانی باشندوں کو لیویز فورس کے حوالے کردیا،لیوی فورس نے کہاہے کہ ان افراد کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تفتان سرحد کے قریب ستائیس سے زائد پاکستانی باشندوں کو لیویز فورس کے حوالے کیا ۔ ان پاکستانی کارکنوں کو مکمل قانونی سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتارکیاگیا ۔ لیوی فورس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...