ن لیگ،جے یو آئی اور نیشنل پارٹی میں قلات کے چیئرمین اور ڈپٹی کیلئے معاہدہ

ن لیگ،جے یو آئی اور نیشنل پارٹی میں قلات کے چیئرمین اور ڈپٹی کیلئے معاہدہ

کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ(ن)،جمعیت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ڈسٹرکٹ قلات کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق (ن)لیگ سے تعلق رکھنے والا چیئرمین پہلے دو سال جبکہ نیشنل پارٹی کا چیئرمین آخری دو سال کیلئے ہوگا جبکہ جمعیت علماء اسلام کا ڈپٹی چیئرمین چار سال کیلئے ہوگا۔یہ بات مسلم لیگ(ن)قلات کے صدرمیر نعمت اللہ زہری ،جمعیت علماء اسلام کے آغا محمود شاہ ،جمعیت کے صوبائی سالا رحافظ محمد ابراہیم لہڑی ،نیشنل پارٹی کے خورشید لانگو ، میر علی اکبر گرگناڑی ، میر عبداللہ جان اور دیگر نے اتوار کو ’’جھالاوان ہاؤس‘‘ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔میر نعمت اللہ زہری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قلات کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کیلئے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی کوششوں سے معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والا چیئرمین پہلے دو سال جبکہ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والا چیئرمین آخری دو سال کیلئے ہوگا جبکہ جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والا ڈپٹی چیئرمین چارسال کیلئے ہوگا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...