ٹائٹینک کی تباہی میں بچ نکلنے والی خاتون کا خط 12 ہزار ڈالر میں فروخت
بوسٹن (آئی این پی)1912 میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز ٹائٹینک کی تباہی میں بچ نکلنے والی برطانوی خاتون کا خط 12 ہزار ڈالر میں فروخت ہو گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق لیڈی لیوسی ڈف گورڈن نامی خاتون ایک فیشن ڈیزائنر تھیں اور انہوں نے یہ خط جہاز کی تباہی کے ڈیڑھ ماہ بعد اپنی ایک دوست کو لکھا تھا جس میں انہوں نے اس بات پر شکوہ کیا تھا کہ جہاز کی تباہی میں بچنے کے بعد وہ اپنے خاوند کے ساتھ برطانیہ واپس پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال نہیں کیا گیا تھا۔ کہا جاتا تھا خاتون نے ریسکیو اہلکاروں کو اپنی جان بچانے کے عوض رشوت کی پیش کش کی تھی۔