امریکا ،برفانی طوفان سے نظام زندگی متاثر ،متعدد حادثات ،پروازیں تاخیر کا شکار
میساچیوسٹس(این این آئی)امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ، امریکا کی شمال مشرقی ریاست میساچیوسٹس میں شدید برف باری اور طوفانی ہواؤں کے باعث کئی حادثات ہوئے ہیں اورپروازیں تاخیر کا شکارہوئیں ٗ نظام مواصلات بھی بری طرح متاثر ہو اہے ۔برف باری کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا ، قومی موسمیاتی سروس کے مطابق وسطی میساچیوسٹس میں 8انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کے حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، طوفانی برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ٗ متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں ۔