پیپلزپارٹی کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی ، دہشت گردوں کے 20پتلوں کو علامتی پھانسی دی گئی

پیپلزپارٹی کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی ، دہشت گردوں کے ...

لاہور(این این آئی ) پیپلزپارٹی کے زیراہتمام گرین ٹاؤن میں دہشت گردی اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی اور دہشت گردوں کے 20پتلوں کو علامتی پھانسی دی،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کیطرف سے دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیاگیا اور دہشتگردوں کے پتلوں کو علامتی پھانسی دیکر کھمبوں کیساتھ لٹکایا گیا، اس دوران پولیس نے لاؤڈ سپیکر کی پابندی کا کہہ کر ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا جس پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، بعد ازاں پولیس نے پی پی زون154زون کے صدر ڈاکٹر ضرار یوسف کو بھی گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے زون154 میں پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر کیطرف سے دہشتگردی کیخلاف ریلی اور جلسہ کا اہتمام کیاگیا جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سہیل ملک، بیرسٹر عامر ،اشرف بھٹی، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر ضرار یوسف، خرم فاروق ، شہزادی توصیف ،سیمسن سلامت سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی کی ۔تفصیلات کے مطابق باگڑیاں چوک گرین ٹاؤن لاہور میں دہشت گردوں کے پتلوں کو پھانسیاں دیں۔اس موقع پر پولیس نے خاردار تاریں لگا کر لوگوں کو جلسہ گا ہ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی اور پیپلز پارٹی کے زونل صدر ڈاکٹر زرار سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی