اوبامہ کا دورہ بھارت امریکی منافقت کاپردہ چاک کرنے کیلئے کافی ہے،ثروت قادری

اوبامہ کا دورہ بھارت امریکی منافقت کاپردہ چاک کرنے کیلئے کافی ہے،ثروت قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)سربراہ سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ امریکہ بھارت گٹھ جوڑخطے کے امن کے لیے خطرہ ہے ، دفاعی معاہدے اورسلامتی کونسل میں بھارتی مستقل رُکنیت کیلئے امریکی حمایت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنیکی کوشش ہے۔ امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، اوبامہ کا دورہ بھارت امریکی منافقت کاپردہ چاک کرنے کیلئے کافی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے ہر معاملے میں پاکستان کی بجائے بھارت کو ترجیح دی ہے ،ہر وقت امریکی راگ الاپنے والے حکمرانوں کو اب سمجھ آجانی چاہیے ۔پاکستانی مشیرخارجہ اوبامہ کے دورہ بھارت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے میں معاون قراردیکرقوم کوطفل تسلیاں دینے کی بجائے خطے میں طاقت کے توازن کو برقراررکھنے کیلئے نئی پالیسیاں بنائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے امریکی صدرباراک اوبامہ کے دورۂ بھارت پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت سی ٹی بی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکاری ہے تو پھر کس قانون کے تحت بھارت کو نیوکلیئر فیول کی فراہمی کر رہاہے ،بھارت کے دورے پر پاکستان کو نظر انداز کرنا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے ،انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان سے مسلسل امتیازی سلوک کررہاہے،1971 کی جنگ ہویاایٹم ٹیکنالوجی کامعاہدہ ،امریکہ نے ہرمعاملے میں پاکستان کو ٹشو پیپرکی حد تک اہمیت دی ہے ۔خطے میں بھارتی بالادستی قائم کرنے کا امریکی خواب کبھی پورانہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکی صدرکوچاہئے تھاکہ پاکستان میں بھارتی مداخلت ،دہشت گردوں کی سرپرستی اور بلوچستان میں شدت پسندوں کی حمایت پر بھی بھارتی حکومت سے جواب طلب کرتے لیکن اوبامہ کو ممبئی حملے کے ملزموں کی تو فکر ہے لیکن سمجھوتہ ایکسپریس کے منصوبہ سازوں کا کیوں پتہ نہیں؟

مزید :

علاقائی -