,سانگلہ: تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، 3نوجوان جاں بحق

,سانگلہ: تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، 3نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگلاہل، ننکانہ(تحصیل رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)کینال روڈ بائی پاس پر شدید دھند کے دوران سیالکوٹ سے آنے والی تیز رفتار بس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل ڈالا،جسکے نتیجہ میں 3نوجوان فیصل فہیم اور اسکے2بہنوئی خلیل احمد اور محمد یونس موقعہ پر جاں بحق ہو گئے،حادثہ میں موٹر سائیکل تباہ ہو گئی،بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ، تھانہ سٹی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر بس قبضہ میں لے لی،بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 28 لونگووال کے رہائشی دو بھائی خلیل احمد اور محمدیونس گذشتہ روز اپنے سسرال محلہ احمد آباد میں محمد رفیق انصاری کے ہاں آئے تھے،اگلے صبح شدید دھند کے دوران انکا برادر نسبتی فیصل فہیم انہیں موٹر سائیکل نمبری 4170ایف ڈی کیوپر انہیں گاؤں چھوڑنے جا رہا تھا ،راستے میں کینال روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب سیالکوٹ سے آنے والی تیز رفتار بس نمبری 4297 ایم این سی نے انہیں کچل دیا،جس کے نتیجہ میں تینوں موقعہ پر ہی دم توڑ گئے،حادثہ کی اطلاع ملنے پر درجنوں لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے،پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر بس اور نعشیں قبضہ میں لے لیں،نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں،2حقیقی بھائیوں خلیل احمد اور محمد یونس کی نعشیں گھر پہنچیں تو پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا،والدین پر سکتہ طاری ہو گیا،ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ، فیصل فہیم کے انتقال اور اسکی 2بہنوں کے بیوہ ہونے پر محلہ احمد آباد غمزدہ ہو گیا،تھانہ سٹی پولیس نے بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر دیا۔

مزید :

علاقائی -