آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تسلسل شہریوں کے تحفظ کے ضمن میں کیے گئے پولیس اقدامات اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر آئی جی سندھ نے انٹیلی جنیس کلیکشن کے نظام کو مربوط بنانے کی ہدایات دیں اور ٹارگٹڈ آپریشنز کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری کیے، اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی، خارجی راستوں پر نگرانی کے لیے پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی گئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان آرمی اور سندھ رینجرز کے اجلاس کے بعد جامع پلان بھی تشکیل دیا گیا، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی کو موثر بنانے کے لیے وہیکل سکلیز، اے پی ایس ، بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -