پنجاب میں آج سے انسداد خسرہ کی 12 روزہ خصوصی مہم شروع ہو گی،سلمان رفیق

پنجاب میں آج سے انسداد خسرہ کی 12 روزہ خصوصی مہم شروع ہو گی،سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار خصوصی) صوبہ پنجاب میں آج 26 جنوری سے انسداد خسرہ کی 12 روزہ خصوصی مہم شروع ہو رہی ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گی۔اس مہم کے دوران6 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے محکمہ صحت نے 16 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔اس مہم پر 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں صوبہ بھر میں یونین کونسل کی سطح پر ہر محلے میں پہنچیں گی اور کسی معروف جگہ پر بیٹھ کر بچوں کو انجیکشن لگائے جائیں گے جبکہ سوشل موبلائزر(رضا کار)گھر گھر جا کر لوگوں کو ٹیکے لگانے والی ٹیم کی آمد کے بارے میں اطلاع دیں گے۔علاوہ ازیں مساجد سے بھی اعلانات کئے جائیں گے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترجیجی بنیادوں پر اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ ضرور لگوا لیں۔

مزید :

علاقائی -