جوڈیشل کمیشن پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان

جوڈیشل کمیشن پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے یہ معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے کیونکہ عمران خان کسی طرح بھی اس حوالے سے حکومت کا موقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت نے عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر دھاندلی اور انتخابات کے خلاف سازش کے الفاظ جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار کے حوالے سے شامل کریں تاہم عمران خان کا اصرار ہے کہ جوڈیشل کمیشن تمام حلقوں کے نتائج کا جائزہ لے اور اب تک جو انتخابی عذرداریاں داخل کی گئی ہیں ان کے معاملات بھی کمیشن کے سامنے لائے جائیں۔ جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ صرف بڑے پیمانے پر دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہر حلقے کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے لانے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اس حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث جوڈیشل کمیشن کا قیام دور دور تک نظر نہیں آتا

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...