وفاقی وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت ایل این جی کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

وفاقی وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت ایل این جی کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس آج ...

اسلام آباد (آن لائن) قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج پیر کو وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوگا جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیر پیٹرولیم دو روز قبل قطر کے دورے سے واپس وطن پہنچے ہیں اور اس دورے کے دوران قطر نے پاکستان کو پندرہ سال تک کیلئے ضرورت کے مطابق ایل این جی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے اور اس حوالے سے آٹھ سے دس ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور قطر کے درمیان حتمی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو 2017 ءمیں پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...