حساس علاقے سے امریکی ساختہ مارٹر گولوں کی بوری برآمد

حساس علاقے سے امریکی ساختہ مارٹر گولوں کی بوری برآمد

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک )بہاولپور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،حساس علاقے سے امریکی ساختہ مارٹر گولوں کی بوری برآمد،پولیس نے مارٹر گولے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے انتہائی حساس علاقے میں ایک بوری سے 5مارٹر گولے برآمد ہوئے جنھیں پولیس نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔یہ مارٹر گولے ڈیرہ نواب صاحب میں نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی کی رہائش گاہ’’صادق گڑھ پیلس‘‘ کے قریب نو لکھا باغ سے برآمد ہوئے ہیں۔طلاع ملنے پر اے ایس پی مہذورو علی غوری جائے وقوعہ پر پولیس افسران اور جوانوں کی ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جس پر وہ بھی جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے پولیس نے مارٹر گولے قبضے میں لے لئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ جس علاقے سے امریکی ساختہ مارٹر بم برآمد ہوئے ہیں وہ انتہائی حساس ہے اس علاقے میں دق گڑھ پیلس ا کے علاوہ فیڈرل گورنمنٹ عباس پبلک سکول ، آرمی پبلک سکول ،آرمی بریگیڈ،فائربریگیڈ آفس ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ صادق عباسی کالج،سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں عثمان داؤد خان عباسی ،سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں عثمان داؤد خان عباسی،سابق وزیر مملکت شہزادہ سعید الرشید محمود عباسی (مرحوم)کی رہائشگاہیں موجود ہیں ۔ دوسری جانب اے ایس پی مہزور علی غوری نے ٹیلی فون پر’’ اے این این‘‘ کو بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دئیے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...