تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام حرمت رسول مارچ میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی

تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام حرمت رسول مارچ میں نوجوانوں کی تعداد سب سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام حرمت رسول مارچ میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ جماعةالدعوة کے کارکنان سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹولیوں کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر سوار کلمہ طیبہ والے پرچم اٹھائے شریک ہوئی اور گستاخان رسول کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ جس سے اتحاد و یکجہتی کا زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ جماعةالدعوة کا حرمت رسول مارچ انتظامی نقطہ نظر سے منظم اور پرامن رہا۔ طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شاہراہ قائدین پر اختتام تک موجود رہے۔

مزید :

علاقائی -