گستاخانہ خاکے بنانے والے حضور اکرم کا مرتبہ کم نہیں کرسکتے، الطاف حسین

گستاخانہ خاکے بنانے والے حضور اکرم کا مرتبہ کم نہیں کرسکتے، الطاف حسین

لندن (آئی این پی ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حضور تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین ہیں ، گستاخانہ خاکہ بنانے والے حضور کا مرتبہ کم نہیں کرسکتے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا گستاخانہ خاکہ بنانے والے حضور کا مرتبہ کم نہیں کرسکتے ، اللہ تعالی نے حضور کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سے اوپر دیکھنے کی بجائے مشکلات میں گھرے لوگوں کو دیکھیں۔

الطاف حسین

مزید : علاقائی