جماعة الدعوة کے حرمت رسول مارچ میں آل ہندو برادری اور کرسچن کمیونٹی کی بھی شرکت
کراچی (این این آئی) جماعة الدعوة کے حرمت رسول مارچ میں آل ہندو برادری اور کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے الے اقلیتوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کراچی کی نواحی بستیوں اور شہر سے آئے ہوئے اقلیتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ انبیائ، مقدس کتابوں اور مذاہب کی توہین کوئی شخص بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ نبی مکرمﷺ کی شان میں گستاخی کی اقلیتی برادری بھی بھرپور مذمت کرتی ہے۔