تیز رفتار ریل،چین اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی تیاری میں

تیز رفتار ریل،چین اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی تیاری میں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دنیا کی طویل ترین ریلوے لائن کا اعزاز چین کے پاس ہے مگر اب اس ریکارڈ کو چین خود ہی توڑنے جارہا ہے اور 7000 کلومیٹر لمبی نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جاچکا ہے۔یہ دنیا کی طویل ترین ریلوے لائن ہوگی جو چینی دارالحکومت بیجنگ کو روسی دارالحکومت ماسکو سے ملائے گی اور یہ تیز رفتار ریل 7000 کلو میٹر کا فاصلہ محض 2 دن میں طے کرے گی۔ اس طویل ترین ہائی سپیڈ ریل کا منصوبہ گزشتہ سال اکتوبر میں بنایا گیا تھا اور اس پر خرچ کا تخمینہ 242 ارب ڈالر (تقریباً 242 کھرب پاکستانی روپے) لگایا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ریلوے لائن کی تعمیر کا عمل مکمل ہونے میں 8 سے 10 سال لگیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...