لندن،مچھلی کے ڈبے سے عجیب و غریب مخلوق برآمد

لندن،مچھلی کے ڈبے سے عجیب و غریب مخلوق برآمد
لندن،مچھلی کے ڈبے سے عجیب و غریب مخلوق برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک) ڈبہ بند خوراک کی کوالٹی اور غذائیت کے متعلق اکثر سوال اٹھائے جاتے ہیں مگر انگلینڈ میں ایک خاتون کو ڈبہ بند مچھلی میں جو نظر آیا وہ بہت ہی تشویشناک اور خطرناک بات ہے۔28 سالہ زوئی ٹیلر مزیدار ٹونا فش کا ڈبہ لائی تھیں مگر جب اسے کھولا تو یہ دیکھ کر ان پر سکتہ طاری ہو گیا کہ مچھلی کے گوشت کے عین درمیان میں دو آنکھیں انہیں گھور رہی تھیں۔ زوئی کہتی ہیں کہ پہلے تو ان کے ہوش ہی اڑ گئے اور پھر ان کی چیخیں نکل گئیں۔ انہوں نے بے اختیار ڈبہ نیچے پھینک دیا اور اپنی دادی کو آوازیں دیں۔ دادی نے آ کر جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہ گول جسم والا جاندار تھا جس کی گول گول آنکھیں نہایت نمایاں تھیں۔ڈاکٹر ہینی الشیخہ کا کہنا ہے کہ شائد یہ کوئی ننھا کیکڑا تھا جس کی ٹانگیں پراسیسنگ کے دوران کٹ گئی تھیں۔ زوئی کا کہنا ہے کہ دادی نے بتایا کہ وہ مردہ حالت میں تھا اور اس کا رنگ جامنی تھا مگر وہ اسے زندہ سمجھ کر نہایت خوفزدہ ہوئی تھیں۔ یہ مچھلی Princes نامی کمپنی سے منگوائی گئی تھی اور کمپنی کو شکایت کر دی گئی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی