بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب جاری ، اوباماپہنچ گئے ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب جاری ، اوباماپہنچ گئے ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال
بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب جاری ، اوباماپہنچ گئے ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آج یوم جمہوریہ منایاجارہاہے اور اس سلسلے میں منعقد تقریب میں شرکت کے لیے امریکی صدرباراک اوباما بھی پریڈگراﺅنڈمیں پہنچ گئے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کے مقام پر یوم سیاہ منایاجارہاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ کی تقریب جاری ہے جس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر موجودامریکی صدراپنی اہلیہ سمیت پریڈگراﺅنڈمیں پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعظم نریندرامودی نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایاجارہاہے اور وادی میں مکمل ہڑتال ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...