برطانیہ میں پی آئی اے کی دوپروازوں پر کسٹم حکام کا چھاپہ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی دوپروازوں پر کسٹم حکام نے چھاپہ ماراجس کے بعد دونوں کوجانے کی اجازت دیدی گئی ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی کے 785اسلام آباد اور پی کے 787کراچی کی پروازوں کے عملے کی بھی مکمل تلاشی لی گئی تاہم تلاشی کی وجہ بتائے بغیر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ کسٹم حکام کسی خاص شخص یا سامان کی تلاش میں تھے ۔