وہ وقت جب امریکی صدر وزیراعظم پاکستان کو وضاحتیں دیتے رہے

وہ وقت جب امریکی صدر وزیراعظم پاکستان کو وضاحتیں دیتے رہے
وہ وقت جب امریکی صدر وزیراعظم پاکستان کو وضاحتیں دیتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرباراک اوباما بھارت جانے پر وزیراعظم پاکستان نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے وضاحتیں دیتے رہے جس سے اوباما کے پاکستان نہ آنے کی حساسیت کا اندازہ کیاجاسکتاہے ۔
امریکی اخبار” وال سٹریٹ جرنل“ نے واشنگٹن اور اسلام آباد کے حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ صدر اوباما کا پاکستان آئے بغیر بھارت جانے کا فیصلہ کرنا واشنگٹن اور اسلام آباد کے لئے اس قدر اہم تھا کہ اوباما نے نومبر میں وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان نہ آسکنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔
 اخبار کے مطابق صدر اوباما وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا پیغام دے سکتے ہیںتاہم میزبان کی ناراضی سے بچنے کے لئے امریکی صدر یہ پیغام بند دروازوں کے پیچھے دیں گے۔
سرد جنگ اور ستمبر 2001ءمیں ٹوئنزٹاور حملوں کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت اور امریکہ کی بڑھتی قربتوں کو پاکستان بے چینی سے دیکھ رہا ہے۔