مالاکنڈ، ہزارہ اور اسلام آباد میں موسم ابرآلودرہنے ، بیشترشہروں میں سرداورخشک رہنے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اوراسلام آباد میں موسم ابرآلود رہنے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے ، آزادکشمیراورشمالی علاقہ جاری میں برفباری کے باعث راستے بند اور سردی میں اضافہ ہوگیاجبکہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی موسم سرد ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ اور کالام میں درجہ حرارت منفی آٹھ ، کوئٹہ میں مفی سات، گوپس میں منفی پانچ اور قلات میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔آزادکشمیر ، باغ، لسڈنہ ، گنگاچوٹی ، نیزہ گلی اور پیرپنجال کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جبکہ برفانی تودہ گرنے سے درہ حاجی پیر،خواجہ بانڈی ، بھیڈی اور چکار روڈ ٹریفک کے لیے بندہوگئے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ ز)پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے ایک بار پھر دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔
گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب ترانوے فیصد ہے موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں۔