گیند لگنے سے پاکستانی نوجوان کرکٹر جاں بحق

گیند لگنے سے پاکستانی نوجوان کرکٹر جاں بحق
گیند لگنے سے پاکستانی نوجوان کرکٹر جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاو¿ن میں کرکٹ میچ کے دوران سینے پر لگنے سے نوجوان کرکٹرذیشان محمد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ڈان نیوز کے مطابق کرکٹ میچ اس وقت ایک حادثے میں بدل گیا جب فاسٹ باو¿لر کی جانب سے پھینکا گیا گیند لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔پولیس اور ہستپال کے حکام نے بتایا کہ لڑکے مائی ہاوا گوٹھ میں واقع گراو¿نڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھے کہ 18 سالہ ذیشان محمد کے سینے پر گیند لگی جس پر وہ گر پڑے ، انہیں قریبی ہستپال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ہلاک کرکٹر کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی جہاں پوسٹمارٹم کے بغیر ہی کرکٹرز کے اہلخانہ لاش لے گئے ۔

اقبال مارکیٹ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او غلام رسول راج پور نے بتایاکہ لڑکے کے والدین مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتے حالانکہ موقع پر کئی گواہ موجود تھے جن کے مطابق میچ کے دوران فاسٹ باو¿لر نے نوجوان کی جانب انتہائی تیز گیند پھینکی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...