وزیراعظم نواز شریف نے کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں توسیع کی منظوری دے دی

وزیراعظم نواز شریف نے کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں توسیع کی ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیراعظم نواز شریف کو بجلی بحران پر بریفنگ دی ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے کے الیکٹرکو بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع کی درخواست کی جسے وزیراعظم نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے منظور ی دے دی ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف شریک ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے بجلی بحران کی تکنیکی رپورٹ طلب کر لی ہے اور تمام سیکیورٹی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام ہائی ٹرانسمیشنز لائنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...