حکومت کا سابق صدوراور وزرائے اعظم سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے ملک میں تعلیمی اداروں کوسیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سابق حکومتی شخصیات بشمول سابق صدور اور وزرائے اعظم کو فراہم کی جانے والی سرکاری سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی واپسی سے ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد موجود نہ ہونے اور پولیس کی جانب سے نفری فراہم کرنے سے معذرت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سابق حکومتی شخصیات جن میں سابق صدور اور وزرائے عظم شامل ہیں کو فراہم کی جانے والی سرکاری سکیورٹی واپس لی جائے گی۔