برطانوی مسلمان حکومت سے ناراض ،سعید وارثی کی شدید تنقید

برطانوی مسلمان حکومت سے ناراض ،سعید وارثی کی شدید تنقید

لندن(ویب ڈیسک )برطانوی دفترخارجہ کی سابق وزیر سعیدہ وارثی نے برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے حوالے سے اپنائی گئی پالیسیوں پر کیمرون حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے 30لاکھ مسلمانوں کے تحفظات دورنہیں کیے گئے۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں پہلی مسلم وزیر خاتون رہنے والی سعیدہ وارثی نے ایک برطانوی اخبار میں لکھا کہ حکومت کی جانب سے برطانیہ میں موجود مسلم کمیونیٹیز کی مختلف معاملات میں عدم شرکت اور ان کی رائے کو اہمیت نہ دینے سے انکے خلاف شکوک و شبہات کی فضا قائم ہوئی ہے ، جس سے انتہاپسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا ہے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان سخت بے چین اور حکومت سے ناراض ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...