بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کینڈی کرش کے دیوانے نکلے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ راک سٹار رنبیر کپور بھی دنیا بھر میں کھیلی جانیوالی مشہور گیم کینڈی کرش کے دیوانے نکلےجس کا انکشاف اُن کی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کیا۔رنبیر کپور،جیکولین اور ارجن رام پال کی نئی آنے والی فلم ‘رائے ’ہے جس کی شوٹنگ میں وہ آجکل بہت مصروف ہیں تاہم مصروفیت کے باوجود اداکار نے سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کھیلی جانے والی مقبول گیم کینڈی کرش کو کھیلنا نہیں چھوڑا۔شوٹنگ کے دوران جیکولین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ رنبیر کپور شوٹنگ کے دوران ملنے والے بریک میں موبائل فون پرکینڈی کرش کھیلتے رہتے ہیں جس کے باعث کبھی کبھی وہ اپنے ڈائیلاگ بھی بھول جاتے ہیں۔