نواز شریف نے اوباما، مودی پریس کانفرنس دیگر مصروفیات ترک کرکے دیکھی

نواز شریف نے اوباما، مودی پریس کانفرنس دیگر مصروفیات ترک کرکے دیکھی
نواز شریف نے اوباما، مودی پریس کانفرنس دیگر مصروفیات ترک کرکے دیکھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے نئی دہلی میں امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پریس کانفرنس اپنی دیگر مصروفیات کو ترک کرکے لاہور میں اپنی جاتی عمرہ کی رہائشگاہ پر خاص طور پر دیکھی، اس موقع پر وزیراعظم کے چند قریبی رفقاءبھی موجود تھے۔ وزیراعظم پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماﺅں کی باڈی لینگوئج، بھارتی وزیراعظم کی طرف سے امریکی صدر سے برابری کی سطح پر آکر بات چیت اور دیگر امور کو نوٹ کرتے رہے۔ آئی این پی کے مطابق پریس کانفرنس کے فوری بعد وزیراعظم نے فون پر بعض ذمہ دار لوگوں سے اس حوالے سے بات کرکے بعض ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید :

لاہور -