لاہور ہائیکورٹ بار اورلاہور بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف مشترکہ قرارداد منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ بار اورلاہور بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف مشترکہ ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف مشترکہ قرارد اد منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق قرار د کے متن میں کہاگیاہے کہ فوجی عدالتیں آئین پاکستان کیخلاف ہیں اور فوجی عدالتوں میں قانون کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے ۔لاہور بار نے 29جنوری کو آل پاکستان وکلاءکنونشن طلب کر لی ہے جس میں ملک بھر کے بار ایسو سی ایشنز کے نمائندوں کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔وکلاءکنونشن میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا کہ ملٹری کورٹس کے قیام کو کس طرح روکا جائے اور فوجی عدالتوں کیخلاف احتجاج اورتحفظات کا لائحہ بھی طے کیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...