فیکٹری سپروائزر کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم

فیکٹری سپروائزر کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم
فیکٹری سپروائزر کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے فیکٹری سپروائزر کوقتل کرنے والا عبدالرحیم نامی ملزم کو گرفتارکر لیاہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جر م بھی کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسے انور نامی شخص نے دو ہزاربھتہ لینے کے لیے سپروائزر کے پاس بھیجا تھا لیکن سپروائز ر نے بھتہ نہیں دیا اور کہاکہ سیٹھ نہیں ہے شام کوا ٓنا جس پر اس نے انور کو فون کیا اور کہاکہ وہ بھتہ نہیں دے رہااور کہ رہاہے کہ اس وقت سیٹھ نہیں ہے بھتہ شام کو لینے آنا، تو انور نے کہاکہ اسے قتل کر دے ۔عبدالرحیم نے کہا کہ اگر وہ سپروائزر کو قتل نہ کرتا توانور سے اسے دھمکی دی تھی کہ وہ اسے قتل کر دے گا جس پر مجبوراً قتل کرنا پڑا ۔ملزم عبدالرحیم نے پولیس کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ اس نے اس سے پہلے کبھی کوئی قتل نہیں کیا۔

ڈی آئی جی طاہر نوید کا کہناہے کہ ملزم کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جلد ہی باقی دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزم عبدالرحیم کی ماں نے میڈیا پر فوٹیج چلتے دیکھنے کے بعد خود میڈیا پرآکر بتایا تھا کہ سپروائزر کو قتل کرنے والا اس کابیٹا ہے اور وہ کئی ماہ سے اسے سے تعلق میں نہیں ہے اور نہ ہی اسے دیکھا ہے ۔ملزم کی ماں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے بیٹے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ڈی آئی جی طاہر نوید نے خصوصی طور پر ملزم کی ماں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملزم کو گرفتارکرنے میں مدد فراہم کی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں