ایران نے امریکہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

ایران نے امریکہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
ایران نے امریکہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران(نیوزڈیسک)ایران نے بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر سے جان چھڑانے کے لئے متعدد ملکوں سے معاہدے کر لئے ہیں اور اب وہ ڈالر کی بجائے چینی یوان،یورووغیرہ میں تجارت کرے گا۔ ایران کے سینٹرل بینک کے ڈپٹی ہیڈ گولامالی کامیاب کا کہنا ہے کہ متعدد ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدے ہو چکے ہیں اور اب ڈالر کی جگہ متبادل کرنسیوں کا استعمال کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اب چینی یوان، یورو، ٹرکش لیرا،رشین روبل اور کورین وان میں تجارت کو ترجیح دے گااور اس سلسلے میں متعدد ملکوں سے معاہدے بھی ہوچکے ہیں جس سے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہوگا۔ایران سے قبل چین اور روس نے 2014ءمیں اس طرح کے اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈالر کی جگہ متبادل کرنسی استعمال کرنے کی بات کی تھی ۔

مزید : بزنس