آسٹریلین اوپن ٹینس‘ اعصام الحق کی جوڑی کو شکست

آسٹریلین اوپن ٹینس‘ اعصام الحق کی جوڑی کو شکست
آسٹریلین اوپن ٹینس‘ اعصام الحق کی جوڑی کو شکست

  

میلبورن (ویب ڈیسک) مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق اور این زیمونک کی جوڑی کو تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اینڈی مرے‘ این کرجیٹس‘ ٹوم برڈچ اور رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے جی دمتروف کو چھ چار‘ پانچ سات‘ چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔ این کرجیٹس نے اے سیلپی کو پانچ سات‘ چار چھ‘ چھ تین‘ سات پانچ اور آٹھ چھ سے ہرایا۔ ٹوم برڈچ نے بی ٹومک کو چھ دو‘ سات تین اور چھ دو سے زیر کیا۔ رافیل نڈال نے کے اینڈرسن کو سات پانچ‘ چھ ایک اور چھ چار سے ہرایا۔ ویمنز سنگلز میں سمبوتہ ہیلپ نے وائی وکمیئر کو چھ چار چھ چار سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق اور این زیمونک کی جوڑی کو تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔ پی ہربرٹ اور این مائیوٹ کی جوڑی نے اعصام الحق کی جوڑی کو چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل