فیس بک نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے نئی ایپلی کیشن فراہم کر دی

فیس بک نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے نئی ایپلی کیشن فراہم کر دی
فیس بک نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے نئی ایپلی کیشن فراہم کر دی

  

لاہور (کامران اکرم) مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے سستے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی ہے جو پہلے سے موجود ایپلی کیشن کا ”لائٹ ورژن“ ہے۔

” فیس بک لائٹ“ نامی یہ ایپلی کیشن بنیادی طور پر ویب سائٹ کا اپیلی کیشن ورژن جس کا سائز محض 262KB ہے اور یہ ان موبائل فونز پر بھی باآسانی انسٹال ہو سکے گی جن کا ہارڈوئیر مہنگے موبائل فونزجیسا نہیں ہے۔ یعنی اب کم پراسیسنگ سپیڈ اور تھوڑی ریم والے موبائل فون کے مالکان بھی فیس بک ایپلی کیشن موبائل فون پر استعمال کر سکیں گے جبکہ اس کے استعمال کیلئے 2G نیٹ ورک سپیڈ ہی کافی ہو گی۔ اس ایپلی کیشن کا ڈیزائن اور فنکشنز بہت آسان ہیں اور اس میں وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو بڑے سمارٹ فونز کیلئے موجود ایپلی کیشن کیلئے دستیاب ہیں۔ یعنی اس ایپلی کیشن کے ذریعے ”میسنجر، پیجز، گروپس اور اس طرح کی تمام دوسری آپشنز شامل ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں نوٹیفکیشن دینی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جو کسی بھی پوسٹ یا اپ ڈیٹ سے متعلق یوزر کو فوراً آگاہ کرتی ہے۔

ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک نے یہ ایپلی کیشن پلے سٹور پر جاری کر دی ہے اور اس کی ڈسکرپشن میں بھی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ایپلی کیشن تیزی سے انسٹال ہوتی ہے، بہترین سپیڈ سے ڈیٹا لوڈ کرتی ہے اور خاص طور پر 2G نیٹ ورکس کیلئے تیار کی گئی ہے جن کے تحت انٹرنیٹ کی سپیڈ نئی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی