چین کی سیاسی قیادت سے بھی جنرل راحیل شریف کی ملاقاتیں ، دنیا بدلتے ہوئے ماحول کو سمجھے :آرمی چیف

چین کی سیاسی قیادت سے بھی جنرل راحیل شریف کی ملاقاتیں ، دنیا بدلتے ہوئے ماحول ...
چین کی سیاسی قیادت سے بھی جنرل راحیل شریف کی ملاقاتیں ، دنیا بدلتے ہوئے ماحول کو سمجھے :آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ ، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے عسکری قیادت کے بعد بیجنگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں جس دوران چینی حکام نے پاکستان کے لیے والہانہ جذبات کااظہار کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کو بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ آرمی چیف کاکہناتھاکہ دنیا بدلتے ہوئے ماحول کو سمجھے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے ۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے وزیرخارجہ مسٹروانگ یی سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں چینی قیادت کاکہناتھاکہ پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں ، چین کے لیے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، پاکستان اور چین کے تعلقات انفرادیت سے بالاترہیں اور چینی حکومت پاکستانی عوام کی ہرممکن مدد کرے گی ۔
آرمی چیف نے اپنے کامیاب دورے پر چینی قیادت کی حمایت اور تعاون پر شکریہ اداکیا۔ یادرہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اِن دنوں پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے دورے پر ہیں جہاں مختلف معاہدے بھی کیے جارہے ہیں جبکہ پاک فوج کے سپہ سالار چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ دوست ملک کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ اوباما کے دورہ بھارت کے تناظر میں آرمی چیف کے دورہ چین کو اہمیت کی نگاہوں سے دیکھاجارہاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -