وہ ملک جہاں بھینسوں کی جانب سے ہوا کے اخراج پر  ٹیکس عائد ہے

وہ ملک جہاں بھینسوں کی جانب سے ہوا کے اخراج پر  ٹیکس عائد ہے

لندن(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں عجیب و غریب طرح کے ٹیکس لگائے جاتے ہیں لیکن دو ممالک ایسے بھی ہیں جہاں گائے کی گیس کے اخراج پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ان کے جسم سے خارج ہونے والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور ماحول آلودہ ہو رہا ہے جبکہ اردگرد کے لوگ سخت مشکل کا شکار ہورہے ہیں۔

اگر آپ ان13سوالات کے درست جواب دے دیں تو آپ بھی فیس بک میں نوکری کر سکتے ہیں

یورپ کے ان دو ممالک آئرلینڈ اور ڈنمارک میں ہر کسان کو یہ ٹیکس دینا پڑتا ہے۔آئرلینڈ میں فی گائے 18ڈالر(1800روپے)اور ڈنمارک میں 110ڈالر(11000روپے) فی گائے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ اس اقدام کو دیگر یورپی ممالک نے بھی سراہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ دوسرے یورپی ممالک بھی اس پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...