پاکستانی سیاستدان کے پاس طلسماتی لوٹاجس میں لا تعداد سوراخ لیکن پھر بھی پانی نہ بہے

پاکستانی سیاستدان کے پاس طلسماتی لوٹاجس میں لا تعداد سوراخ لیکن پھر بھی پانی ...

لاہور(نیوزڈیسک)ایک پاکستانی سیاستدان کے پا س ایسا طلسماتی لوٹا ہے جس میں لاتعداد سوراخ ہونے کے باوجود اس میں سے پانی نہیں بہتا۔یہ لوٹا سابق ممبر پارلیمنٹ رائے عزیز اللہ خان کے پاس ہے۔ اس لوٹے کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ رائے عزیزخان کے پاس یہ لوٹا ان کے آباءکی جانب سے آیا ہے جنہوں نے سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کو اس وقت پناہ دی تھی جب اورنگزیب عالمگیر کی فوج ان کی جان کے در پر تھے۔روایت کی جاتی ہے کہ گرو گوبند سنگھ پر بہت برا وقت تھا اور مغل فوجیں ان کے پیچھے تھیں اور ایسے وقت میں ہندو اور سکھوﺅں نے بھی انہیں پناہ دینے سے انکار کردیا تھا ۔ان حالات میں وہ رائے کوٹ پہنچے اور وہاں کے مسلمان چیف رائے کالہا نے اپنی اور خاندن کی زندگی خطرے میں ڈال کر انہیں پناہ دی اور ان کی خوب خدمت کی ۔

سوشل میڈیا طلاق کی بڑی وجوہات میں سے بڑی وجہ قرار

انہوں نے ایک ملازمہ نورا ماہی کو کہا کہ انہیں این کے ایک لوٹے(گنگا ساگر) جس میں 288سوراخ تھے میں دودھ پلائے لیکن ملازمہ نے کہا کہ اس کی بھینس دودھ نہیں دے سکتی اور اس لوٹے میں بہت سے سوراخ ہیں جس پر گرو جی نے کہا کہ رب کا نام لو اور دودھ دھو لو۔ قدرت کا کرنا کہ بھینس نے خوب دودھ دیا اور وہ اس لوٹے میں ڈالا گیا۔رائے کوٹ سے رخصت ہونے سے قبل گرو جی رائے کالہا کی خدمت کے عوض انہیں ایک لوٹا اور تلوارانعام میں دی۔اس لوٹے کو رائے کالہا کے خاندان نے بہت عقیدت سے رکھا اور ساتھ ہی ہزاروں سکھ اسے عقیدت سے دیکھنے کے لئے لمبا سفر کر کے بھی آتے ہیں۔تقریباًآدھ کلو وزن کا یہ لوٹا تانبے سے بناہے اور اس میں ہر طرف سوراخ ہیں ۔چونکہ یہ لوٹا انتہائی قیمتی شمار کیا جاتا ہے اس لئے اس کے موجودہ مالک رائے عزیز اللہ خان اس کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اسے وقتاًفوقتاًلوگوں کو دکھاتے رہتے ہیں تاہم یہ لوٹا لندن میں محفوظ کر رکھا ہے۔رائے عزیز اللہ خان نے اس پر کافی تحقیق بھی کی ہے اور اس لوٹے سے خاص عقیدت بھی رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...