پولیس میں بھرتی ریٹائرڈ آرمی اہلکار 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پولیس میں بھرتی ریٹائرڈ آرمی اہلکار 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم
پولیس میں بھرتی ریٹائرڈ آرمی اہلکار 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حساس علاقوں میں تعینات آرمی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں پر قابو پانے کے لیے آرمی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو سندھ پولیس میں بھرتی کیا گیا تھا جبکہ ان کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی جس کے باعث پولیس میں بھرتی ہونے والے اہلکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد انہیں تنخواہیں دی جائیں تاکہ وہ احسن طرقے سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

چین کی سیاسی قیادت سے بھی جنرل راحیل شریف کی ملاقاتیں ، دنیا بدلتے ہوئے ماحول کو سمجھے :آرمی چیف

مزید : کراچی