وہ حیرت انگیز عینک جو آپ کی آنکھوں پر نظر رکھے

وہ حیرت انگیز عینک جو آپ کی آنکھوں پر نظر رکھے

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) رواں ہفتے کچھ نہایت شاندار ایجادات نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کی توجہ حاصل کرلی ہے اور Jine Meme چشمہ بھی انہیں ایجادات میں سے ایک ہے۔ عام طور پر یہ تو چشمہ آپ کو باہر کی دنیا دیکھنے میں مدد دیتا ہے مگر یہ چشمہ آپ کی آنکھوں میں جھانکتا ہے اور آپ کو آپ کے متعلق ہی نہایت اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

گوگل کی 5منٹ کی بندش نے دنیاکے انٹرنیٹ نظام پر کیا اثر ڈالا؟جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی

اس میں تین عدد ہائی سپیڈ حساس قسم کے سینسر لگے ہیں جو آپ کی آنکھوں کی حرکات و سکنات کا باریکی سے مشاہدہ کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کتنے تھکے ہوئے ہیں یا آپ کو نیند کی ضرورت ہے یا نہیں۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ حواس خمسہ کی تقریباً 90 فیصد معلومات صرف آنکھوں اکٹھی کرتی ہیں اور یہ چشمہ آنکھوں کا گہرا جائزہ لے کر آپ کی جسمانی حالت، ذہنی کیفیت اور جسمانی و ذہنی ضروریات کے بارے میں خبردار کرتا ہے، اگرچہ یہ بظاہر عام چشمے جیسا ہی نظر آتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ اپنے سمارٹ فون پر ٹی وی دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک آسٹریلوی کمپنی D-Link WM-T100 نامی ننھا ریسیور ایجاد کردیا ہے جسے USBپورٹ کے ذریعے موبائل فون میں لگایا جاسکتا ہے۔ یہ ننھا رسیور دنیا بھر کے فری ٹرائر ٹی وی چینل آپ کے فون پر براہ راست دکھا سکتا ہے۔ یہ 50 آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 4000 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...