حارث سہیل نیند میں ڈر گئے ، شدید بخار میں مبتلا

حارث سہیل نیند میں ڈر گئے ، شدید بخار میں مبتلا
حارث سہیل نیند میں ڈر گئے ، شدید بخار میں مبتلا

  

کرائسٹ چرچ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم بھوتوں کے درمیان گھرگئی ہے اور ایک کھلاڑی پر اسرار طور پر شدید بخار میں مبتلا ہو گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق آل راﺅنڈر حارث سہیل نیند میں ڈرنے کے بعد تیز بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ہوٹل میں قیام پذیر ہے ۔پاکستانی آل راﺅنڈر حارث سہیل گذشتہ رات اپنے کمرے میں قیام سوئے ہوئے تھے کہ اچانک نیند میں ڈر نے کے بعد شدید بخار نے انہیں آلیا۔حارث سہیل کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے محسوس ہوا کہ کسی نے سوتے میں شدت کے ساتھ جھنجوڑا اور اس کی وجہ سے وہ اچانک بیدار ہو گئے۔

جس ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کو ٹھہرایا گیا ہے اس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ آسیب زدہ ہے لیکن ہوٹل انتظامیہ نے اس دعویٰ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حارث سہیل ڈراﺅنے خواب کے باعث بخار میں مبتلا ہوئے ہیں،ہوٹل محفوظ ہے لیکن پھر بھی حارث سہیل کا کمرہ تبدیل کر دیا گیاہے ۔

سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ہو گیا

مزید : کھیل