انجیلینا جولی نے بھی داعش کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

انجیلینا جولی نے بھی داعش کیخلاف اعلان جنگ کر دیا
انجیلینا جولی نے بھی داعش کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ انجلینا جولی نے عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری ان مظلوموں کی بحالی میں ناکام ہوگئی ہے اور انہوں نے عالمی رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ خطے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مزید کوشش کریں کیونکہ وہ جو کررہے ہیں وہ کافی نہیں ہے۔

برطانوی پائلٹ نے ہوائی سفر سے متعلق ہمارے ذہنوں میں موجودتمام سوالات کے جواب دے دئیے
انتالیس سالہ انجلینا اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) کی نمائندہ خصوصی طور پر عراق کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے شمالی عراق میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی۔ اس کیمپ میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد مقیم ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔ انجلینا کے دورہ کے موقع پر بچے بڑے سب ان کے منتظر تھے اور حتیٰ کہ سرکاری افسران اور سیاستدان بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔ ہالی ووڈ اداکارہ نے داعش کے حملوں کے باعث اپنے گھر چھوڑنے والوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر ان خواتین سے ملاقات کی جو داعش کی قید میں رہ چکی تھیں۔ یزیدی قوم کی ہزاروں خواتین کو مبینہ طور پر داعش کے جنگجوﺅں نے جنسی غلام بنالیا تھا اور ان میں سے چند ایک کو حال ہی میں رہائی ملی ہے۔

مزید :

تفریح -