اتحاد اور ایمریٹس ائیرلائنزمیں بہترین نوکریوں کے مواقع

اتحاد اور ایمریٹس ائیرلائنزمیں بہترین نوکریوں کے مواقع
اتحاد اور ایمریٹس ائیرلائنزمیں بہترین نوکریوں کے مواقع

  

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) دنیا کی نمایاں ترین ائیرلائنوں میں شمار ہونے والی امارات ائیرلائن اور اتحاد ائیرلائن فروری میں کیبن کریوکی بھرتی کا آغاز کررہی ہیں اور ان ملازمتوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرویو کیلئے فراہم کردہ سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

امارات ائیرلائن میلبورن، برسبین، پرتھ، سڈنی، بیونس اائرس اور برسلز سمیت متعدد شہروں میں بھرتی کرے گی۔ ان جگہوں پر ہونے والے کچھ انٹرویوز کیلئے دعوت نامہ ضروری ہوگا اور شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو بلایا جائے گا۔

برطانوی پائلٹ نے ہوائی سفر سے متعلق ہمارے ذہنوں میں موجودتمام سوالات کے جواب دے دئیے

اتحاد ائیرلائن مختلف ممالک میں 11 دن بھرتی جاری رکھے گی اور کیف، لندن، بلغراد، میلان اور روم میں انٹرویو منعقد کئے جائیں گے۔ ابوظہبی میں فوڈ اینڈ بیوریج منیجرز کی بھرتی کیلئے اوپن ڈے کا انعقاد 18, 11, 4 اور 25 فروری کو کیا جائے گا بلکہ ان فلائٹ شیف کیلئے اوپن ڈے 9 اور 23 فروری کو ہوں گے۔

ان ائیرلائنز میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو عالمی معیار کے مطابق مشاہرہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ائیرلائنز کی ویب سائٹس ضرور دیکھتے رہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس