خوشاب :تحریک انصاف کے کنونشن میں عہدوں کی تقسیم پر بد نظمی، کارکن ایک دوسرے سے لڑ پڑے
خوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کنونشن میں عہدوں کی تقسیم پر بد نظمی پیدا ہونے سے کارکن ایک دوسرے سے لڑ پڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کہ یوتھ ونگ کے عہدوں کی تقسیم پرکنونشن میں بدنظمی پیدا ہوئی ،کارکنوں کاکہنا تھا یوتھ ونگ کے عہدوں کی تقسیم میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ کارکنوں کے احتجاج پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماوں نے معاملات سلجھانے کی کوشش کی مگر کارکنوں نے کسی کی نہیں سنی اور مطالبہ کر دیا کہ عہدوں کی تقسیم میرٹ پر کی جائے۔