شیخ زید ہسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ کی موت خود کشی قرار

شیخ زید ہسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ کی موت خود کشی قرار

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ زید ہسپتال میں مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ کی موت کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں جس میں اس کی موت کو خود کشی قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے شیخ زید ہسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر شازیہ مبینہ طور پر ہاسٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی جبکہ اس کے قتل کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر نعیم کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا تھا۔

ڈاکٹر شازیہ قتل کیس ،تفتیش میں نیا موڑ ،خاتون ملزم کی تلاش

ڈاکٹر شازیہ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے ڈاکٹر شازیہ کا قتل نہیں ہوا بلکہ انہوں نے خود کو زہریلا انجکشن لگا کر خود کشی کی ہے۔پولیس رپورٹ میں ڈاکٹر شازیہ کی موت کو خود کشی قرار دینے کے بعد عدالت نے اس کے قتل کے شبہ میں گرفتار ڈاکٹر نعیم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔جبکہ پولیس نے ان احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم کو رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...