لاہورہائی کورٹ :بگرام جیل میں پاکستانیوں کی اصل تعداد کیا ہے ،وزارت خارجہ کے افسر طلب 

لاہورہائی کورٹ :بگرام جیل میں پاکستانیوں کی اصل تعداد کیا ہے ،وزارت خارجہ کے ...
 لاہورہائی کورٹ :بگرام جیل میں پاکستانیوں کی اصل تعداد کیا ہے ،وزارت خارجہ کے افسر طلب 

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کی اصل تعداد اور ان کی رہائی کے لئے دائر درخواست پروزارت داخلہ اور خارجہ کے سینئر افسروں کو 23فروری کے لئے طلب کر لیاہے ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف بیرسٹر سارہ بلال نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ کی طرف سے حالیہ دنوں میں سیف اللہ سمیت تین پاکستانیوں کو بگرام جیل سے رہا کیا گیا ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ بگرام جیل کو بند کیا جا رہا ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ اگر یہاں کوئی پاکستانی قید ہوئے تو انہیں گوانتاناموبے منتقل کر دیا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت بگرام جیل سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی اور نہ ہی بگرام میل میں قید پاکستانیوں کی اصل تعداد کا پتہ کروایا جا رہا ہے ،جس پر عدالت نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو23فروری کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایٹمی مواد پر ٹریکنگ نہ لگانا عالمی قوانین کے خلاف ہے: ڈاکٹر ثمر مبارک

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...