دستی بم کیس میں مجرم کو 50سال قید ،جائیداد کی ضبطی کی سزا کا حکم 

دستی بم کیس میں مجرم کو 50سال قید ،جائیداد کی ضبطی کی سزا کا حکم 
دستی بم کیس میں مجرم کو 50سال قید ،جائیداد کی ضبطی کی سزا کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دستی بم اور جدید ممنوعہ آتشیں اسلحہ کی برآمدگی کے کیس میںمجرم اعظم کومجموعی طورپر50سال قیدبامشقت اور جائیداد کی ضبطی کی سزاکاحکم سنادیا۔استغاثہ کے مطابق ماڈل ٹاﺅن پولیس نے اعظم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے دستی بم اورممنوعہ بور کے جدیدہتھیاربرآمد کئے تھے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم دیگر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیا ،عدالت میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ، عدالت نے اعظم کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر50سال قید بامشقت کی سزا سنادی ۔عدالت نے مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

مزید :

لاہور -