سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری 

سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری 
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق )کی ثمینہ خاور حیات کوجعلی ڈگری کیس سے بری کردیا۔سیشن  عدالت میں الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے ثمینہ خاورحیات کے خلاف بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کررکھا تھا۔اس کیس میں ثمینہ خاورحیات کی طرف سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ استغاثہ تاحال ان کے خلاف ایسی شہادتیں پیش نہیں کرسکا جن کی بنیاد پر مقدمہ آگے چلایا جاسکے ۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن اس کیس کو ختم کرچکا ہے، قانون کے مطابق جب ایک بار مقدمہ ختم ہوجائے تو اس پرنظرثانی نہیں ہوسکتی ہے ،عدالت نے ریکارڈکی پڑتال کے بعدثمینہ خاورحیات کومذکورہ کیس سے بری کردیا ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...