پرویز رشید کی اقوام متحدہ کی نامزد مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اقوام متحدہ کی نامزد مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات کی ۔ جس کے بعد پرویز رشید نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان سب سے بڑا شراکت دار ہے۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جمہوری اور امن پسند ریاست ہے جبکہ حکومت بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور پر امن تعلقات کی خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مکمل فعال ہے اور میڈیا بھی آزاد ہے ۔ریاست پاکستان نے جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن ہم اپنے ملک میں امن قائم کر کے ہی دم لیں گے۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن،عدالت کا طاہرالقادری کوپانچوں رہنماﺅں سمیت گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم