دنیا کی انوکھی ترین جاندار جو پیدا ہی حاملہ ہوتی ہے

دنیا کی انوکھی ترین جاندار جو پیدا ہی حاملہ ہوتی ہے

برمنگھم (نیوز ڈیسک) تقریباً ہر قسم کے جانداروں میں بلوغت کی ایک عمر ہوتی ہے اور اس عمر کو پہنچنے کے بعد ہی افزئش نسل کا عمل شروع ہو سکتا ہے مگر ایک ایسا جاندار بھی ہے کہ جس میں مادہ پیدائش کے وقت ہی حاملہ ہوتی ہے اور اس کے پیٹ میں موجود بیضہ اس کی پیدائش کے بعد جسم سے باہر آتا ہے اور اس سے نیا جاندار پیدا ہو جاتا ہے۔

اگر آپ ان13سوالات کے درست جواب دے دیں تو آپ بھی فیس بک میں نوکری کر سکتے ہیں جاننے کیلئے کلک کریں

یہ منفرد جاندار فصلوں پر حملہ آور ہونے والے حشرات کی عام قسم ایفڈ (Aphid) ہے۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جاندار کی تمام آبادی ماداﺅں پر مشتمل ہوتی ہے چونکہ مادہ پیٹ میں بیضہ لے کر پیدا ہوتی ہے اس لئے افزائش نسل کیلئے نر کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ مادہ انڈے کو پیٹ میں ہی سینچتی ہے اور 10 سے 14 دن کے دوران نیا جاندار پیدا ہو جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...