جیسے چاہو جب چاہو پیشاب کرو،جرمن عدالت نے مرَدوں کو کھلی چھٹی دے دی

جیسے چاہو جب چاہو پیشاب کرو،جرمن عدالت نے مرَدوں کو کھلی چھٹی دے دی
جیسے چاہو جب چاہو پیشاب کرو،جرمن عدالت نے مرَدوں کو کھلی چھٹی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کی ایک عدالت میں ایک انوکھا مقدمہ پیش کیا گیا جس میں ایک کرایہ دار کو عدالت نے اپنے فیصلے میں اجازت دی کہ وہ کرایہ پر لئے گئے مکان میں جہاں چاہے اور جیسے چاہے پیشاب کر سکتا ہے۔ مالک مکان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کرایہ دار واش روم میں کھڑے ہو کر پیشاب کرتا رہا جس کی وجہ سے قیمتی سنگ مر مر تباہ ہو گیا تھا لہٰذا اسے 200 ڈالر تقریباً (220000پاکستانی روپے) ہرجانہ ادا کیا جائے۔

نیا کی عجیب ترین بھاری بھرکم خاتون جو اپنا وزن کم نہیں کرنا چاہتی کیونکہ۔۔۔
عدالت نے ماہرین سے رائے لی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ کرایہ دار کی غلط حرکت لمبے عرصے تک جاری رہنے کی وجہ سے سنگ مرمر خراب ہوا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ سنگ مرمر کی خرابی کا موقف درست تھا لیکن کرایہ دار اور مالکان کے معاہدے کے مطابق اسے معمول کے نقصانات میں شمار کیا جائے گا اور عدالت نے ملزم کو یہ حق بھی دیا کہ وہ مستقبل میں بھی بیٹھنے کے بجائے کھڑے رہ کر اور گھر کے کسی بھی حصے میں رفعہ حاجت کی اجازت رکھتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -