انسانی دماغ سردی میں زیادہ تیز چلتاہے یا گرمی میں؟سائنس نے معمہ حل کر دیا

انسانی دماغ سردی میں زیادہ تیز چلتاہے یا گرمی میں؟سائنس نے معمہ حل کر دیا
انسانی دماغ سردی میں زیادہ تیز چلتاہے یا گرمی میں؟سائنس نے معمہ حل کر دیا

بوسٹن (نیوز ڈیسک) موسم کے گرم یا سرد ہونے سے ہمارے طرز زندگی اور آرام و سکون میں فرق تو آتا ہی ہے مگر ایک سائنسی تحقیق کے مطابق درجہ حرارت کا فرق ہمارے دماغ کی کارکردگی پر بھی براہراست اثر انداز ہوتا ہے۔ امریکہ کی ورجینیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر آپ اہم اور مشکل فیصلے کرنا چاہتے ہیں تو گرم ماحول سے بچیں اور بہتر ہے کہ قدرے سرد ماحول میں بیٹھ کر سوچ بچار کریں کیونکہ گرم ماحول میں آپ کا دماغ درست فیصلہ سازی نہیں کر پاتا۔

صرف ایک بٹن دبا کر گہری نیند سونا ممکن ہو گیا ،جاننے کیلئے کلک کریں

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ کو دیگر اعضاءکی طرح کام کرنے کیلئے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جو گلوکوز سے ملتی ہے۔ جب ماحول کا درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے جسم کو توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے اور یوں دماغ کو دستیاب توانائی میں کمی ہو جاتی ہے اور ناصرف دماغ مشکل فیصلے کرنے اور ریاضی کے سوال حل کرنے میں ناکام ہوتا ہے بلکہ مشکل فیصلہ سازی کی طرف مائل ہی نہیں ہوتا ہے۔ اس کے برعکس سردی میں جسم کو گرم کرنے کیلئے نسبتاً کم توانائی خرچ ہوتی ہے اور جسم کے اندر دماغ کو گلوکوز کی زیادہ مقدار دستیاب ہوتی ہے لہٰذا دماغ مشکل سے مشکل فیصلوں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی مکمل تیار رہتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...